نئی دہلی، 17 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے مدھیہ پردیش میں وياپم بھرتی گھوٹالہ سے وابستہ ایک ریٹائرڈ افسر کی پراسرار موت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے آج ایک بار پھر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے استعفی کے استعفی کا مطالبہ کیا۔
کانگریس
کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے آج یہاں صحافیوں بات کرتے ہوئے کہا کہ پراسرار حالت میں مردہ پائے گئے وجے بہادر نام کا یہ شخص مدھیہ پردیش حکومت میں سینئر افسر تھا اور وياپم بھرتی کے لئے منعقدہ امتحانات میں انہوں نے انسپکٹر کے طور پر کام کیا تھا۔